افسوسناک بریکنگ نیوز: پاکستان کے اہم سیاستدان قاتلانہ حملہ میں شہید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 06:44 صبح

شبقدر (مانیٹرنگ رپورٹ) چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے حاجی زئی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ جاں بحق اور انکا بھتیجا زخمی ہو گیا۔قانون دان تھے ڈی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا۔ذرائعکے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حاجی زئی کے قریب قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ اور انکے بھتیجے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔جبکہ انکا بھتیجا شدید زخمی ہے۔

تا

ہم مقتول کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔