افسوسناک خبر: پہلے ہی روز سکول سے واپسی پر کمسن طالبعلم کے ساتھ ایسا حادثہ کہ ۔۔۔۔ جان کر آپ کہ رونگھٹے کھڑے ہوجائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 10:00 صبح

جامکے چٹھہ (مانیٹرنگ رپورٹ) نجی سکول کا چار سالہ طالبعلم پہلے روز سکول سے واپسی پر وین سے گر کر ٹائروں تلے کچلا گیا۔ ڈرائیور بچے کی نعش لاوارث چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جامکے چٹھہ کے نواحی گاﺅں منڈیالہ چٹھہ کے محمد یونس گجر نے ایک روز قبل اپنے چار سالہ بیٹے محمد ابراہیم کو جامکے چٹھ کے نجی سکول میں داخل کروایا۔ پہلے روز ہی سکول سے گھر واپسی پر ہیڈ چھناواں کے قریب ڈرائیور کی غفلت اور تیزرفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے اچانک دروازہ کھلنے سے چار سالہ محمد ابراہیم سڑک پر گر گیا جس سے اوپر سے سکول وین کا ٹائر گزرنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ وین کا ڈرائیور معصوم محمد ابراہیم کی نعش لاوارث چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ متوفی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔