سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور چل بسی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 10:45 صبح


لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق رخسانہ نور کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رخسانہ نور طویل عرصے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

رخسانہ نور کا تعلق بھی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے رہا، وہ افسانہ و ناول نگار، شاعرہ بھی تھیں، جبکہ درس وتدریس سے بھی وابستہ رہیں۔