لاہور،بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرنے والی ماں اور بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے ،افسوسناک انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 16, 2017 | 05:19 صبح

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) شادباغ کے علاقہ عیسی نگری میں بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرنے والی ماں اور بچوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کردیا ، لاشیں گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا اور لواحقین ایک دوسرے سے گلے لگ کر روتے رہے۔ لاشوں کی آخری رسومات کے بعد مسیح قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ خود کشی کرنے کرن کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے کبھی میرے ساتھ گھر میں ہونے والی ناچاقی کا ذکر بھی نہیں کیا تھا اگر کوئی ایسی وجہ تھی تو مجھے سے بات تو کرتی آخر میں اسکا باپ تھا۔ خاوند سام کا کہنا تھا چھوٹی موٹی لڑائی تو ہر گھر میں ہوجاتی ہے میری بیوی ایسے قدم اٹھائے گی اسکا مجھے انداز ہ نہیں تھا ، میری تو دنیا ہی ختم ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل کرن نے اپنے معصوم بیٹے میتھیو اور بیٹی امان کے پہلے گلے دبائے اور اسکے بعدپانی کے ٹب میں ڈوبا کر دونوں کو قتل کر دیا اور اسکے بعد خود گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی تھی۔