قانون کی خلاف ورزی‘ سزاِ موت مل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 11:16 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)شہر اقتدار کے سیکٹر آئی ٹین میں پولیس ناکے پہ گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے کار سوار نوجوان کو قتل کر ڈالا۔ذرائعکے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں واقع پولیس ناکے پر سمیع نامی پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا
جسے ضلع مردان کا رہائشی نوجوان تیمور چلا رہا تھا جس کے ہمراہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی بھی کار میں سوار تھی۔ تیمور نے پولیس اہلکار کے اشارے کے باوجود گاڑی نہ روکی جس پر سمیع نامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے

تیمور گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ساتھی لڑکی فائرنگ سے محفوظ رہی۔ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گیاہے جبکہ تیمور کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسلام آباد کے ہسپتال پمز پہنچا دی گئی ہے جبکہ تفتیش کیلئے گاڑی میں موجود لڑکی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔