معروف انڈین موسیقار بالامورلی کرشنا ہم میں نہ رہے
انڈیا کے معروف موسیقار ایم بالامورلی کرشنا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 86 برس تھی اور وہ چینئ میں رہائش پذیر تھے۔ایم بالامورلی کرشنا نے اداکاری کے میدان میں بھی تجربہ کیا اور جنوبی انڈیا کی متعدد فلموں کے لیے گانے کمپوز کیے جن میں سے زیادہ تر ہٹ ہوئے۔اپنی مدھر آواز کے علاوہ وہ موسیقی کے آلات کو بجانے میں بھی خاص مہارت رکھتے تھے۔انھوں نے دنیا بھر میں 18000 کنسرٹس کے دوران پرفارمنس دی۔انھوں نے اپنی مادری زبان کے علاوہ ہندی، بنگلہ، سنسکرت اور پنجابی زبان میں بھی گانے گائے.بالامورلی کرشنا آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے اور فقط آٹھ برس کی عمر میں اپنا پہلا کنسرٹ پیش کیا۔موسیقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں پدم وبھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔