تاریخ میں پہلی بار باپ کے مرنے پر بچوں نے شکر ادا کیا اور ایسی باتیں کی گئیں کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 20:40 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا۔ اس کے ورثا نے موت اور آخری رسومات کے اشتہارات شائع کرنے والی ویب سائٹ پر اس کے مرنے کا ایسا اشتہار شائع کروا دیا کہ مرنے والے کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 74سالہ لیسلی رے کارپنگ کی موت پر اس کے گھر والوں اشتہار میں لکھا کہ ”پوپ آئی(لیسلی کا عرف عام)نومبر 1942ءمیں پیدا ہوا اور گزشتہ ماہ اس کا انتقال ہو گیا۔ وہ اپنی متوقع عمر سے 29سال زیادہ زندہ رہا حالانکہ وہ اتنی عمر کا مستح

ق بھی نہیں تھا اور اسے 29سال سے بھی پہلے مر جانا چاہیے تھا۔ وہ احمق شخص اپنے آخری سالوں میں کینسر کے ساتھ لڑتا رہا اور بالآخر مر گیا۔ اس نے سوگواران میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور ایک بیوی چھوڑے جنہوں نے اس کی موت پر سکھ کا سانس لیا۔ اس کے علاوہ اس کی بدتمیزیوں کا شکار بننے والے درجنوں رشتہ دار، دوست، ہمسائے، ڈاکٹر، نرسیں اور متعدد اجنبی بھی اس کے سوگ میں شامل ہیں۔“اشتہار میں مزید لکھا ہے کہ ”لیسلی کو کاموں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو اس نے کبھی نہیں کیے، نہ وہ ایک اچھا شوہر بن سکا، نہ اچھا باپ اور نہ ہی اچھا دوست۔ اس کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی اس کے دائمی سکون کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس کی میت کو جلایا جائے گا اور اس کی راکھ تب تک گودام میں رکھی جائے گی جب تک ہمارے گدھے کو بند کرنے والے جھونپڑے کی لکڑی ختم نہیں ہو جاتی۔لیسلی کی موت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایک نہ ایک دن برائی کو بھی موت آ جاتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار شائع کروانے والی فیملی کا کہنا تھا کہ ”ہم انتہائی ایمانداری کے ساتھ وہی کچھ اشتہار میں دینا چاہتے تھے جو ہم نے تمام عمر سہا۔ لیسلی انتہائی ظالم شخص تھا جس کے کبھی کسی کے ساتھ اچھے مراسم قائم نہ ہو سکے۔ وہ انتہائی سخت گیر تھا۔ چنانچہ ہم نے ایمانداری سے وہی کچھ اشتہار میں دے دیا جو ہم نے اس کی موت پر محسوس کیا۔“ہمیں اس کی موت پر ذرہ برابر بھی افسوس نہیں ہے اور ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ اس سے جان چھوٹ  گئی۔۔