پولیس اہلکار کی ڈیوٹی کے دوران خود کشی، جیب سے خط برآمد خط میں کیا لکھا تھا؟ جان کر ہر آ نکھ اشکبار ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:17 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) کلر کہار کی پولیس چوکی کے انچار ج نے مبینہ خود کشی کر لی۔ پولیس اہلکار کی جیب سے ملنے والی تحریر میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔کلرکہار پولیس چوکی پر تعینات اے ایس آئی 50 سالہ ساجد محمود نے مبینہ طور پر سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔اہلکار کی جیب سے
ہاتھ سے لکھی ہوئی ایک مبینہ تحریر بھی برآمد ہوئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، ایک ماہ سے سو نہیں سکا، خود کشی کررہا ہوں مرنے کے بعد گھر والوں کو تنگ نہ کیا جائے۔پولیس اہلکار ساجد محمود شادی شدہ ، دو بچوں کا باپ اور گوجر خان کا رہائشی تھا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال کلر کہار منتقل کر دی گئی۔