ہوٹل کا زہریلا کھانا کھانے سے مزدوروں کی ہلاکتیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 16:56 شام
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور میں مبینہ طور پر ہوٹل کا زہریلا کھانا کھانے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ہوٹل سیل کرکے مالک کو حراست میں لے لیا۔
مناواں میں 2 مزدوروں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، موت کی وجہ ہوٹل کا زہریلا کھانا یا معاملہ کچھ اور، پولیس نے ہوٹل سیل کرکے مالک کو حراست میں لے لیا۔
خانیوال کے رہائشی سجاد اور عبدالرزاق رہائشی کوارٹر میں مردہ حالت میں پائے گئے، ساتھی مزدوروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مقامی ہوٹل سے کھانا کھایا۔
ورثاءکے مطابق دونوں چند روز قبل ہی محنت مزدوری کی غرض سے لاہور آئے، کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں۔
پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں، جبکہ ہلاک ہونیوالے افراد کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔