راولپنڈی: خاتون پولیس افسر کے شرمناک احکامات ، ایلیٹ فورس کے کمانڈو نے خود کشی کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 19:57 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) راولپنڈی میں پولیس افسر کی شاہانہ طبیعت کی تنگ پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فوراہ میں چوک میں سلیم نامی پولیس اہلکارجو سی آئی اے میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا نے خاتون ایس پی کے ناروا سلوک سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ خاتون ایس پی کا شوہر تھانے کسی کام سے آیا تھا جس کو کانسٹیبل سلیم نے کوئی پروٹوکول نہیں دیاتھا، شوہر کوتھانے میں پروٹوکول نہ ملنے کی خلش پر خاتون ایس پی نے کانسٹیبل کو طلب کر کے اس کی ڈ

انٹ ڈپٹ کی اور بر ا بھلا کہا جو سلیم سے برداشت نہ ہوا اور اس نے خود کشی کرلی۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کردیا گیا ہے فرانزک رپورٹ آنے تک آنے تک کچھ بھی کہناقبل از وقت ہوگا۔