موت العالِم موت‘ موت العالَم بڑے عالم دین انتقال کرگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 07:03 صبح


کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ، مولانا سلیم اللہ خان کا شمار پاکستان کے جید اور بااثر علماء میں ہوتاتھا ، وہ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مولانا سلیم اللہ خان حسین احمد مدنی کے شاگرد اور مفتی تقی عثمانی کے استاد تھے۔مولانافضل الرحمان اور دیگر علمائے کرام نے مولانا سلیم اللہ خان کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی ، علمی اور تدریسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مفتی محمدنعیم نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان کی امت کے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں۔