”انا للہ وانا الیہ راجعون“معروف کرکٹر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 10:48 صبح

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ بلڈپریشر کی وجہ سے کچھ روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے والد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کر رکھی تھی۔وقار یونس، اسد شفیق، اظہر محمود، سہیل تنویر، کامران اکمل، عمر گل، اظہر علی اور دیگر نے وہاب ریاض اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
 <

/p>