انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔ جی آر اعوان اللہ کو پیارے ہو گئے

2022 ,دسمبر 11



معروف صحافی جی آر اعوان آج اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔ خدا انکی مغفرت کرے ۔وہ نوائے وقت سنڈے میگزین کے ایڈیٹر رہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کو ادارے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ 

وہ روزنامہ نئی بات اور جنگ سے بھی وابستہ رہے۔ نوائے وقت سے الگ ہوئے تو اومیگا سے وابستہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں کام کا بوجھ بہت زیادہ تھا تو وہاں سے بھی الگ ہوگئے۔ 

وہ سال 2023 کو ویلکم کہنا چاہتے تھے مگر قدرت کاملہ نے مہلت نہ دی۔

ان کی اہلیہ پہلے ہی وفات پا چکی تھیں ان کا ایک بیٹا شادی کے بعد الگ ہو گیا تھا جبکہ ایک بیٹااور بیٹی ان کے ساتھ تھے۔

No description available.

متعلقہ خبریں