مردم شماری ٹیم کی وجہ سے ہلاکت۔۔۔زخمی شخص ہسپتال میں چل بسا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 11:14 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)کراچی میں ایک شخص نے مردم شماری ٹیم کو دیکھ کر عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر جان دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں مردم شماری کے عملے اورپولیس کو دیکھ کر کلیم نامی شخص نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔پولیس کے مطابق کلیم نامی شخص نے مردم شماری ٹیم کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے افراد
کو آتے دیکھ کر بلڈنگ سے چھلانگ لگائی۔پولیس نے کلیم کو زخمی حالت میں تھانے لے گئی جس کے بعد اسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی

تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا ہے جبکہ معاملے کی تفتیش بھی کی جارہی ہے کہ کلیم کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے پیچھے کیا محرکات کارفرما ہیں۔