پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے والد چل بسے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 19:54 شام

لاہور(مانیٹرنگ دیسک) : پاکستانی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر اور نامور کرکٹر وہاب ریاض کے والد لاہور کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستانی کرکٹ کے اسٹارفاسٹ باؤلروہاب ریاض کے والد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔فاسٹ بالر وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض کسانہ گزشتہ کچھ دنوں سےاسپتال میں زیر علاج تھے۔ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب پاکس

تانی کرکٹر عمر گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نےعوام سے کہا تھا کہ وہ ان کےوالد کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ لیکن آج ان کے گھر سے افسوس ناک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔