آدمی ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑا گیا کہ بیگم نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2018 | 16:59 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ)برطانیہ میں ایک آدمی ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑا گیا کہ اس کی بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 47سالہ ریکا میکے نامی شخص کو ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے 7سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پہلے تو اس کی 40سالہ اہلیہ ینکا میکے اسے بے گناہ سمجھتی رہی لیکن جب اس نے اعتراف جرم کر لیا تو وہ اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔

om.pk/digital_images/large/2018-11-30/news-1543586932-6050.jpg" style="height:188px; width:300px" />

رپورٹ کے مطابق تین بچوں کی ماں ینکا نے لیورپول سے مانچسٹر جانے والی ٹرین کے آگ چھلانگ لگائی۔ بتایا گیا ہے کہ ینکا نے ریکا کے اعتراف جرم کے بعد پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے پولیس نے بچا لیا تھا۔ریکا کے جرم کے بارے میں عدالت میں بتایا گیا کہ اس نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے ذریعے اپنے چنگل میں پھنسایا اور بہانے سے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔