ماہر اقبالیات اور ماہر فلسفہ ڈاکٹر عبدالخالق انتقال فرما گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2022 | 18:31 شام

انتہائی دکھ سے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ماہر اقبالیات اور ماہر فلسفہ ڈاکٹر عبدالخالق آج کچھ دیر قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے ہیں. آپ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے چیئرمین تھے. جبکہ فلسفہ اور اقبالیات کی کئی تنظیموں کے عہدوں پر فائز تھے. آپ نے فلسفہ اور اقبالیات میں درجنوں کتب تحریر کیں اور کچھ کتب کے تراجم بھی کیے. اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرماۓ.