ایشیاء کی حسین ترین عورت :دنیا بھر میں شور مچ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 11, 2016 | 04:36 صبح
ممبئی (ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاء کی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اس بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیا کی پرکشش ترین خاتون بن گئیں۔ پرکشش خواتین فہرست ہر سال برطانوی اخبار ایسٹرن آئی میں چھپتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہا کہ اس اعزاز سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی لیکن پرکشش کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے۔ میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں آپ کا اعتماد، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے۔ دپیکا کے حوالے سے دنیا بھر سے مداحوں کی آراء لینے کے بعد 2016 کے ایڈیشن میں شامل کیا گیا ۔فہرست میں پریانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیہا شرما تیسرے نمبر پر آئیں۔ ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقرار رکھی اور چوتھے نمبرپر آئیں۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پر آئیں