اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): یومِ دفاع پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن بہادرمسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ قوم کے نے اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کا کہنا تھا کہ 55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نےدنیا پر ثابت کیا۔ ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا۔جذبہ، ولولہ اور
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اور خوشحالی کیلئے ہے۔ ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری پرعزم قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔6 ستمبر کے موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم آج پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ اس عزم کی تجدید جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا تھا۔