طالبہ کو 16 برس بعد انصاف مل گیا، غلط ڈگری جاری کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کوکئی لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 16, 2017 | 19:10 شام
لاہور(ماینٹرنگ رپورٹ) 16 برس بعد طالبہ کو انصاف مل گیا۔ مقامی سول جج چوہدری اشتیاق نے 16سال پرانے ہرجانہ کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ وجیہہ بلوچ کے حق میں 8لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کردی۔ طالبہ وجیہہ بلوچ نے 16سال قبل پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے غلط ڈگری جاری کرنے پر ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔16 برس تک کیس چلتا رہا اورگزشتہ روز 16 سال بعد طالبہ انصاف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔