پارلیمنٹ میں ایسا مطالبہ کہ جان کر بہت سے اراکین اسمبلی کے ہوش اڑ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 17, 2017 | 10:41 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما نے حافظ حمد اللہ نے سینیٹ اجلاس میں سوال کیا کہ پارلیمنٹرینزشراب کیوں پیتے ہیں؟شرم آتی ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں روزانہ بوتلیں ملتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں شرم آتی ہے کہ ہم مسلمان ہوکرایسی حرکتیں کرتے ہیں۔اپنے بچوں کو کیا بتائیں کے پارلیمنٹرینز شراب پیتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے حافظ حمداللہ کو اس معاملے پربولنے سے روکامگر حمد اللہ بولتے رہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنا چاہیے،آپ یہ بات کرکے اپنا مذاق اڑانا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپکولاجزسے متعلق ہاوس کمیٹی کے سربراہ سے بات کرنی چاہیے۔جواب میں رہنما جمعیت علمائے اسلام( ف)نے چیئرمین سینٹ سے پوچھا کہ جب بھی یہاں شراب نوشی کی بات کرتاہوں آپ روکتے ٹوکتے کیوں ہیں؟