ہالی وڈ کی ٹرپل ایکس میں دپیکا  کیا کرنے والی ہے۔۔۔

2017 ,جنوری 14



دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک):ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کے ڈائریکٹر ڈی جے کاروزو نے کہا ہے کہ وہ ابھی سے فلم کے سیکوئل کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس میں ڈپیکا پڈوکون ڈانس نمبر بھی شامل ہو گا۔'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کے ہندوستان میں پریمیئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جے کاروزو نے کہا کہ دپیکا بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں، وہ تنومند، خوبصورت اور پرکشش ہیں۔ ہم نے ٹرپل ایکس کی اگلی فلم میں گانا اور ڈانس شامل کرنے کے حوالے سے بات کی ہے اور اگر موقع ملا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کو آج ہندوستان میں ریلیز کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ فلم 20 جنوری سے سینیماؤں کی زینت بنے گی۔اس فلم میں دپیکا پڈوکون سرینا نامی ایک شکاری عورت کے کردار میں نظر آئیں گی جو فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل کو ان کے نئے مشن میں مدد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں