دیپیکا پڈوکون کے ریڈ کارپٹ پر جلوے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 20:13 شام

بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون رواں ہفتے ایم ٹی وی ای ایم اے ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتی نظر آئیں لیکن ماہرین کو بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔بظاہر ہالی وڈ میں ان کی پہلی کوشش کو ‘ناکام’ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ انڈیا کے ڈیزائنر ان کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔دیپیکا وِن ڈیزل کے ساتھ ‘ٹریپل ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج’ سے ہالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں اور انھوں نے روٹرڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں جے سنگھ اور شالین نتھانی کے تیار کردہ لباس زی

بِ تن کر رکھا تھا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ‘بدترین لباس میں ملبوس مشاہیر’ کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے انھیں ‘بولی وڈ بلنڈر’ قرار دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اس اخبار نے ایک تصویر میں دیپیکا کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے انھیں ٹینس سٹار نواک ‘جوکووچ کی ساتھی’ لکھا تھا جو بحث کا موضوع بن گيا تھا۔دوسری جانب دیپیکا نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف امریکی میگزین ایل نے انھیں ‘بہترین سیلیبریٹی لکس’ میں شامل کیا ہے۔ایم ٹی وی کی میوزک ایوارڈ تقریب میں انھوں نے زیتون کے رنگ کی اسکرٹ اور اسی سے مطابقت رکھتی ہوئی  جیکٹ پہن رکھی ہے۔ کانوں میں جھمکے ہیں جن سےا سکرٹ کے رنگ کے دھاگے جھالر کے انداز میں شانے سے نیچے لٹک رہے ہیں،

ا سکرٹ پر بالمین بیلٹ اور پاؤں میں سیاہ ہیل پہن رکھی تھی۔انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ریتو بیری، رینا ڈھاکا، انجو مودی اور پایل سنگھل جیسے ڈیزائنروں نے تقریب میں ان کے سراپا کو ‘فیشن کی فاش غلطی’ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ریتو بیری نے انھیں ‘سٹائل کا نچوڑ اور لب لباب’ قرار دیتے ہوئے کہا: ‘دیپیکاا سٹائل کا نچوڑ ہیں۔ ان میں اپنی خوبصورتی اور وقار ہے اور وہ جو پہن لیں وہ ان پر سجتا ہے۔ مجھے ان کے لباس اور بطور خاص جس طرح سے انھوں نے اسے پیش کیا پسند ہیں۔’فلم ‘باجی راؤ مستانی’ اور ‘رام لیلا’ میں دیپیکا کو پیش کرنے والے کہتے ہیں کہ ‘وہ ہمیشہ شاندار نظر آتی ہیں۔’رینا ڈھاکہ نے کہا کہ وہ کسی طرح سے ‘بلنڈر’ یعنی بڑی غلطی نہیں تھی۔ بولی وڈ میں کئی دوسری اداکارائیں بھی دیپیکا کے اسٹائل اور لباس کی معترف رہی ہیں اور یہ کہتی ہیں کہ ان پر سارے کپڑے جچتے ہیں۔دیپیکا نے اپنی ساتھی اداکارہ نینا ڈوبریو کے ساتھا سٹار بوائے کیلئے دا ویکنڈ کو بہترین ویڈیو کا ایوارڈ پیش کیا۔ان کی فلم ٹرپل ایکس آئندہ سال 20 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔