دپیکا پڈوکون کے نانا انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 21:54 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نانا طویل علالت کے باعث 95 سال کی عمر میں چل بسے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نانا جایانت کارکل 95 سال کی عمر میں طویل علالت کے باعث چل بسے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اپنے نانا کے قریب سمجھی جاتی تھیں یہی وجہ ہے کہ ان کے  انتقال کی خبر سنتے ہی وہ فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ ادھوری  چھوڑ کرممبئی پہنچ گئی ہیں اور شدت غم سے نڈھال ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہر سال نیو ایئر نائٹ بھارت سے باہر مناتی ہوں لیکن اس دفعہ نانا کی خواہش پر ان ہی کے ساتھ نیو ایئر منایا تھا جن کے دنیا سے چلے جانے پرپورا خاندان دکھی ہے۔