درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین کراچی پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 20:27 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے جس کے بعد اب وہ کراچی پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آصف نظامی اور ناظم نظامی بھارت سے پاکستان آئے تھے لیکن بھارتی حکام کے مطابق وہ پاکستان آن کے بعد لاپتہ ہو گئے جس کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کاآغاز کر دیا گیاتھا تاہم اب وہ کراچی پہنچ گئے ہیں ۔دونوں سجادہ نشین تھر کے کسی ایسے علاقے میں اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے جہاں پر رابطے کو کوئ

ی ذریعہ نہ تھا جس کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔تاہم اب وہ کراچی واپس آ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ وہ لا پتہ نہیں ہوئے تھے ۔۔۔۔۔آصف نظامی اور ناظم نظامی شیڈول کے مطابق 20مارچ کو بھارت روانہ ہوں گے ۔