تہمینہ جنجوعہ کو بڑا عہدہ مل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 18:36 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامزد سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
تہمینہ جنجوعہ ایک سینئر اور تجربہ کار سفارتکار ہیں، ان کا سفارتکاری میں 32 سال کا تجربہ ہے، انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی امریکا سے 2 ماسٹرز ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے 2011ء میں وزارت خا

رجہ کی ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ دسمبر 2011ءسے اکتوبر 2015ء تک اٹلی میں سفیر بھی رہ چکی ہیں، جبکہ اکتوبر 2015ءسے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔