نوازشریف اور راحیل شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ایک ساتھ ڈیووس جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 06:00 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل 16 جنوری کی صبح ڈیووس جائیں گے۔ وزیراعظم ڈیوس میں قیام کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ڈیوس جا رہے ہیں۔ وہ عالمی فورم میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر خطاب بھی کرینگے۔ فورم میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیراعظم نوازشریف کریں گے جبکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت بینک آف امریکہ کے برائن ٹی موئنہان، پاکستان کیلئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے، ڈن

مارک کی سابق وزیر اعظم ہیلے تھورننگ شمت، ہالینڈ کی مشہور کاروباری شخصیت فرانس وین ہوتن جبکہ امریکہ کی کاروباری اور سماجی خاتون میگ وٹمین کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے سابق آرمی چیف کو ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کی دعوت دی گئی، اس سے قبل مشرف بھی فورم سے خطاب کرچکے ہیں مگر انہوں نے یہ خطاب سربراہ مملکت کی حیثیت سے کیا تھا۔