نئے ڈی جی رینجرز سندھ کو کس کی سفارش پر یہ عہدہ دیا گیا؟ بڑا نام سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 10:01 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) نئے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل سعید کو سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی سفارش پر ڈی جی مقرر کیا گیا۔
سماءکے مطابق سندھ رینجرز کے 13ویں ڈی جی رینجرز تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کے باعث مایہ ناز افسر شمار ہوتے ہیں۔ میجر جنرل محمد سعید جی او سی حیدرآباد کے طور پر جنرل نوید مختار کی ٹیم کا حصہ رہے، میجر جنرل سعید کی تقرری سابق کور کمانڈر کی مشاورت سے ہوئی۔ میجر جنرل سعید نے بحیثیت بریگیڈیئر کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے پرنسپل سیکریٹری کے بھی فرائض نبھائے، نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، مصلحتوں اور دباو سے بے نیازی کی شہرت کے حامل ہیں۔ سابق کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے اپنے بہترین افسر کو یہ ذمہ داری سونپنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد میجر جنرل محمد سعید کو نیا ڈی جی سندھ رینجرز تعینات کیا گیا۔ محمد سعید نے لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ منصب سنبھالا ہے۔