سخی سرور کے عرس کے موقع پر انتظامیہ کی دھمال پر پابندی، زائرین نے دھرنا دے دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 13:05 شام

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ)حضرت سخی سرور کے عرس کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے دھمال پر پابندی لگادی جس کیخلاف دربار پر آنیوالے زائرین نے احتجاج شروع کردیااور منگل کو شہرکے معروف علاقے میں دھرنا بھی دیاجبکہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظرقریبی مارکیٹ بند کرانے پر دکاندار حضرات بھی زائرین کیساتھ مل گئے اور احتجاج کیا۔حضرت سخی سرور کے 836ویں برسی کے موقع پر عرس کی تقریبات جاری ہیں جن میں شرکت کیلئے ہزاروں زائرین بھی پہنچ چکے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرملحقہ مارکیٹیں بند کرادیں اور دھمال پر پابندی لگادی ۔انتظامیہ کے اس فیصلے پر زائرین اور مقامی تاجر وں نے احتجاج شروع کردیا اور کوئٹہ ڈیرہ روڈ بلاک کردی جس کی وجہ سے دو گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو مزار بند کرنے کی بجائے دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ دینا چاہیے ، بعدازاں تمام مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔