وزیرخزانہ اسحاق ڈارمشکل میں‘ وزارت کسی بھی وقت جاسکتی ہے ۔۔۔جان کرآپ بھی اتفاق کریں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 10:04 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 90 کی دہائی میں شریف فیملی کے لئے 10 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔ اسحاق ڈار کی وزارت کسی بھی وقت جا سکتی ہے۔ مراد سعید کہتے ہیں ایوان میں منصوبہ بندی کے ذریعے ان پر حملہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی حکومتی مورچوں پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔اسحاق ڈار کی وزارت جانے کی بڑی پیش گوئی بھی پی ٹی آئی کیمپ سے کی جا رہی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ وزیر خزانہ کو لے ڈوبے گی۔قومی اسمبلی ہنگا

مے پر پی ٹی آئی رہنماءمراد سعید کہتے ہیں کہ کچھ بھی اچانک نہیں ہوا۔ سب ن لیگ کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی فوٹیج بنانے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ نجی میڈیا کو بھی اجلاس کی کوریج کی اجازت دی جائے۔