بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں ایک ساتھ  کنگ خان کے مدمقابل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 19:33 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکاراؤں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس

کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ دونوں اداکاہ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گی۔