بھیا، سب سے بڑا روپیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 13:49 شام

بیجنگ(ویب ڈیسک) سب سے بڑا روپیہ کے بعد پیش ہے سب سے بڑا یوآن، جی ہاں، ایک لاکھ اکتیس ہزار یوآن کی خاطر پورے گاؤں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی

بیجنگ(مانیٹرنگ)چین کے مشرق میں واقع ایک گاؤ ں انڈسٹریل زون کی زد میں آ گیا۔ جس کے بعد چین کی انتظامیہ نے اس گاؤں کے لوگوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے تگ و دو شروع کر دی۔ لیکن انڈسٹری کی طرف سے جب یہ اعلان کیا گیا کہ غیر شادی شدہ افراد کو شادی شدہ افراد کی نسبت زیادہ رقم مہیا کی جائے گی۔ اور تنہا شخص کو اضافی گھر اور اضافی معاوضہ بھی دیا ج

ائے گا۔ اضافی معاوضہ کی خبر نے گاؤں کو لوگوں کو لالچ میں اندھا کر دیا اور اس گاؤں کے تمام باسیوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ گاؤں میں بسنے والے ایک سو ساٹھ لوگوں کی ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دینے کی خبر نے ساری دنیا میں ہلچل مچا دی۔

 

 

اور سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ ان ایک سو ساٹھ جوڑوں میں کچھ ایسے جوڑے بھی ہیں جن کی شادی کو صرف کچھ ہی دن ہوئے ہیں لیکن پیسا پیار کا دشمن نکلا اور سب سے بڑا روپیہ والی مثال کو اس گاؤں نے آج ثابت کر دیا کہ واقع ہے آج کا انسان روپے کی خاطر سب کچھ چھوڑ سکتا ہے