طلاق کے بعد میں نے کسی خاتون سے تعلق قائم نہیں کیا بلکہ آدمی نے ایسا انکشاف کردیا کہ دنیا بھر کے مَردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 20:49 شام

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) طلاق کے بعد تنہائی کی زندگی گزارنے والے ایک چینی شہری نے ایک اور شادی کرنے کی بجائے سات گڑیائیں خرید لیں اور یوں صنف مخالف کو ہمیشہ کے لئے اپنی زندگی سے نکال کر اب ان گڑیاﺅں کے ساتھ ہی زندگی کے روز و شب بسر کر رہا ہے۔ میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے لی شیان نامی اس شخص نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ گڑیاﺅں کو اپنی جسمانی تسکین کے لئے استعمال کرتا ہے لیکن حقیقت بہت مختلف ہے۔

486563622-1347.jpg" style="height:300px; width:400px" />
صوبہ گوئی زو کے شہر ہیوشوئی سے تعلق رکھنے والا یہ شخص کہتا ہے کی سلیکون کی بنی گڑیاں اس کے لئے بیٹیوں کی طرح ہیں، وہ ان سے جسمانی تسکین کے حصول کے متعلق کیسے سوچ سکتا ہے۔وہ اپنی اہلیہ کو 2004ءمیں طلاق دے چکا ہے اور تب سے اس کا شوق گڑیاﺅں تک ہی محدود رہا ہے۔

وہ انہیں روزانہ سجاتا سنوارتا ہے اور رنگ برنگے خوبصورت کپڑے پہناتا ہے۔ اپنے ساتھ سیر کے لئے بھی لے جاتا ہے اور انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر ٹی وی بھی دکھاتا ہے۔ اس نے اپنی گڑیاﺅں کے لئے 100 سے زیادہ ملبوسات خریدے ہیں، جن پر ایک لاکھ یوان (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے)خرچ ہوئے ہیں۔


جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ ان گڑیاﺅں کو اتنا پسند کیوں کرتا ہے تواس کا کہنا تھا ”چین میں بہت سے لوگ مجھے پاگل کہتے ہیں۔ دراصل یہ گڑیاں بہت خوبصورت ہیں اور مجھے بہت پیاری لگتی ہیں۔ ان کی شکل و صورت میں بہت سی حسین خواتین کے خدوخال جمع ہیں۔


میں تو صرف ان کی خوبصورتی اور معصومیت کا دلدادہ ہوں۔ اگرچہ انہیں جنسی تفریح کے لئے بنایا اور بیچا جاتا ہے لیکن میرا یہ مقصد بالکل نہیں ہے۔ میرے لئے یہ گھر کے افرا د کی طرح ہیں۔“ اور میں کبھی ان کے ساتھ وہ ایسا کرنےکا سوچ  بھی نہین سکتا۔یہ کیتی بیءو