ینگ ڈاکٹرز کا مریض پر تشدد۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 29, 2016 | 16:44 شام
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں علاج کے لیے جنرل اسپتال آنے والے شہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کےمطابق توقیر نامی شہری موٹرسائیکل سے گر کرزخمی حالت میں جنرل اسپتال کی ایمرجنسی پہنچا،جہاں علاج کے لیے اصرار کر نے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرں نے زخمی شہری کوبیہمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اسپتال کی سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکار نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی رکشے میں بٹھاکرگھر بھیج دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورمیں احتجاج کرنے والے 18 ڈاکٹروں کو برطرف،31 نرسوں کو معطل اور 18 نرسوں کو شوکاز جاری کیے تھے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ڈاکٹروں اور نرسوں کو طبی خدمات کے لیے طلب کرلیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں نیشنل انڈیکشن پالیسی کےخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑاتھا۔