فیشن شومیں ہنگامہ آرائی : ماڈل ڈولی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 10:31 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) فیشن شومیں ہنگامہ آرائی پر ماڈل ڈولی کے خلاف1کروڑ5لاکھ55ہزار ہر جانے کانوٹس جبکہ ڈولی اپنے رویہ پر معافی مانگنے پرتیار ہوگئی۔

 چند روز پہلے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے فیشن شو کے دوران ڈولی نے نہ صرف ہنگامی آرائی کی بلکہ شو کی انتظامیہ پرلوگو چوری کر نے کا جھوٹا الزام بھی لگا دیا جس پر شوکے آرگنائزر چیف ایگز یکٹو میڈ یا کنسپٹس عمران رشید نے ڈولی کو1کروڑ5لاکھ55ہزار ہر جانے کا نوٹس بجھوادیا ہے جبکہ عمران رشید نے کہا کہ ہمیں کچھ دوست کہہ رہے ہیں کہ ڈولی ا

پنے کیے پر شر مندہ ہیں اور وہ اس مسئلہ کو حل کر نے کیلئے معافی مانگنے کو تیار ہے اگر وہ ایسا کر یں گی تو اسکے بعد ہم دیکھیں گے ہم نے کیا کر نا ہے اور انکو معاف کر نے کا فیصلہ بھی وقت آنے پر ہی کیا جائیگا۔