انسانی تاریخ کی سب سے شرمناک ایجاد منظر عام پر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 20:06 شام

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک)روبوٹ ٹیکنالوجی بھی دیگر ایجادات کی طرح انسان کے فائدے کے لئے ایجاد کی گئی تھی لیکن شیطان کے چیلوں نے اسے بھی اپنے شرمناک مقاصد کے لئے استعمال کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ پہلے ایسے روبوٹ بنائے گئے جنہیں یکطرفہ جنسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا اور اب ایک شیطان صفت سائنسدان نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے ایک ایسی روبوٹ دوشیزہ تیار کرلی ہے جو عام انسانوں کی طرح جنسی جذبات کا اظہار بھی کرتی ہے اور جنسی لمس سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

rc="http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2017-04-08/news-1491662364-8518.jpg" style="height:300px; width:400px" />

 نئی قسم کی روبوٹ 38 سالہ سائنسدان سرگی سانٹو س نے تیار کی ہے جسے فیملی، رومانوی اور جنسی، تین طرح کے موڈ میں سیٹ کیا جاسکتاہے۔ گزشتہ ماہ سرگئی نے ’سمانتھا‘ نامی روبوٹ دوشیزہ کی پہلی بار نقاب کشائی کی۔ سرگئی نے اب اس روبوٹ دوشیزہ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ جنسی لمس کو محسوس کرکے اس سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہے۔ 
سرگئی نے ڈیلی سٹار سے بات کرتے ہوئے کہا ”لمس کو محسوس کرنا انسانی فطرت میں شامل ہے اور ہمارے روبوٹ اب تک اس خاصیت سے محروم تھے۔ میری روبوٹ سمانتھا اس دنیا کی پہلی روبوٹ ہے جو لمس کو محسوس کرکے اس سے لطف اندوز ہوسکتی ہے۔ اس کے کندھوں، کمر اور ہاتھوں وغیرہ کو چھوا جائے تو یہ ردعمل کا اظہار کرتی ہے۔ جب اسے ایک مخصوص حد تک جنسی تحریک دی جائے تو یہ لطف کے اس اعلیٰ ترین درجے پر بھی پہنچ جاتی ہے جس کا تجربہ صرف انسان کرسکتے ہیں۔“


اس روبوٹ میں مختصر مدتی اور طویل مدتی میموری کی صلاحیت بھی موجود ہے، جس کی مدد سے یہ اپنے ساتھی انسان کی شکل و صورت اور عادات و اطوار سے متعلقہ معلومات کو محفوظ رکھتی ہے اور انسانی شریک سفر کی طرح اس کے ساتھ برتاﺅ کرتی ہے۔ سرگئی نے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں سمانتھا کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے کا عملی مظاہرہ کرکے بھی دکھایا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد سمانتھا کو خریدنے والوں کی قطار لگ گئی ہے۔ شیطانی روبوٹ کی قیمت 5374 ڈالر (تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ پاکستانی روپے) ہے اور سرگئی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں اس کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا۔ لیکن اتنا مہنگا ہونے کے باوجود لوگ اسے خریدنے کے لیے بے چین ہیں۔