روسی سفیرکاقتل اوربرلن میں دہشتگردواقعہ، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں سےمتعلق خطرناک اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 12:26 شام


فلوریڈا (مانیٹرنگ رپورٹ) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی چھان بین کامطالبہ درست ثابت ہوا۔میرا کہنا100 فیصددرست تھاٹرمپ نے کہا کہ مسلمانوں کےداخلے کےوقت چھان بین سخت کرنی ہوگی۔نومنتخب امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے کہاہے کہ مسلمانوں کی چھان بین کامطالبہ درست ثابت ہواہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میراکہناسوفیصد درست ثابت ہواہے۔ روسی سفیرکے قتل اوربرلن میں کرسمس مارکیٹ ٓمیں پیش آنے والا و اقع پر ان کاکہناتھاکہ میرامسلمانوں کی چھان بین کامطالبہ سوفیصددرست ثابت ہواہے۔


فلوریڈامیں اخباری نمائندوں کےساتھ بات چیت میں ٹرمپ کاکہناتھاکہ آپ کومیرے منصوبےکاپتاہے۔ وقت نے ہمیشہ مجھے درست ثابت کیا ہے۔سوفیصددرست ثابت کیاہے۔ ٹرمپ کے مطابق یورپ میں ہونےوالے پرتشددحملے یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ درست سوچ رکھتے ہیں۔ اختیارات سنبھالنےکے بعد مسلمانوں کے امریکامیں داخلے کے سلسلے میں سخت چھان بین کانظام لاو¿ں گا۔ٹرمپ نے حالیہ واقعات کوانسانیت پرحملہ قراردیتے ہوئے ایسے واقعات کوروکنے پرزوردیا۔