مسلم حکمرانوں کے شرمناک کارنامے: قوم لوط کے نمائندہ ایک اور صدر مملکت کے رنگین کرتوت سامنے آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 06:43 صبح

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں حکومت نے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف ایک مخالف کو اغوا اور اُس پر ٹارچر کے علاوہ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کی الزامات کے تحت باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ کابل حکومت کو اِس معاملے پر امریکا اور مغربی اقوام کی جانب سے تفتیش کا مطالبہ بھی سامنے آ چکا ہے۔

دوسری جانب سابق جنگی سردار عبدالرشید دوستم نے واضح انداز میں ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جس مخالف کو اغوا کیا گیا تھا، اُس کا نام احمد اشچی ہے۔ اشچی کو روایتی بُزکشی کے ایک میچ کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔

الزام کے تحت اشچی کو پانچ روز تک دوستم کے ایک احاطے میں جبری طور پر رکھا گیا تھا۔