ڈاکٹر عاصم کیس میں اس کے گورو والا مجرب کلیہ آزمایا جارہا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 19:25 شام

 کراچی(مانیٹرنگ)ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت پر بھی آصف علی زرداری کا فارمولا لاگو ہوا۔ قانونی ماہرین کے مطابق آصف علی زرداری بھی ماضی میں جب جیل میں تھے ان کے خلاف متعدد سنگین الزامات پر مبنی مقدمات تھے تو سب سے پہلی ضمانت ان کو طویل عرصہ بعد سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس امان اللہ عباس نے طبی بنیاد پر دی تھی جس کی روشنی میں آصف زرداری کے وکلاءنے دیگر مقدمات میں بھی ایک ایک کر کے طبی بنیاد پر ضمانت حاصل کر کے ان کو جیل سے با ہر آنے کی راہ ہموار کرلی تھی۔ اب یہی فارمولا ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں

لاگو کرایا گیا اور ہائی کورٹ سے طبی بنیاد پر ضمانت حاصل کرلی گئی ہے جس کے بعد ملزم پر جتنے بھی دیگر کیسز ہوں ان میں بھی ان کی ضمانت منظور ہو جاتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ سوچا سمجھا طریقہ کار ہے جو ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے اختیار کیا ہے اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔