ڈاکٹرعاصم پر فالج کا حملہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 28, 2016 | 13:32 شام
کراچی (مانیٹرنگ)کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر عاصم پر فالج کا حملہ ہوگیا۔ ترجمان ضیاء الدین ہسپتال نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا ہنگامی طور پر ایم آر آئی کیا جارہا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ فالج سے ڈاکٹر عاصم حسین کا سیدھا ہاتھ متاثر ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی دباو کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس میں زیر حراست ہیں اور ان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر زمین کی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ اور کمیشن وصول کرنے کے الزامات ہیں۔