میڈیا کو خیرباد۔۔۔۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا ایک اور وقتی اور جذباتی فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 18:44 شام

لاہور(مانیٹرنگ)معروف صحافی اور نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے پروگرام”لائیو ودشاہد مسعود“کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یہ پیغام دیتے ہوئے عجیب سا لگ رہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ،آج سے سولہ سال قبل پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا کا آغاز ہوا تو میں اس کے بانیوں میں سے ہوں،مجھے کہا گیا کہ میں صحافی نہیں ہوں حالانکہ میں نے افغانستان،عراق میں جاری جنگوں کی کوریج کیلئے گیا ،میں ن

ے معروف اداروں کو شروع کرنے میں کردار ادا کیا ،لوگوں نے میرے پروگرام دیکھے پسند بھی کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2017ءمیں ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ضائع کردیے ہیں،آج کل جو میڈیا میں ہورہا ہے اس سے نفرت پھیل رہی ہے،ایک دوسرے کو گالیاں دی جارہی ہیں ایک دوسرے کو مارنے تک آرہے ہیں،پوری دنیا میں ہمارے میڈیا کا تمسخر اڑایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے میں شاید اب ٹی وی پر کبھی نہ آسکوں کیوں کہ میں دلی طور پر بیزار ہوچکا ہوں،یہاں انا کی جنگ لڑی جاری ہے اس جنگ میں شامل لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ پاکستان کا کچھ خیال رکھیں اور اناﺅں کو چھوڑ کر پاکستان کے بارے میں سوچیں کہ ان کی تمام حرکتوں سے پوری دنیا میں نفرت پھیل رہی ہے۔