پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 10:28 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید ہے ، کہتے ہیں ویسٹ انڈین آل راؤنڈ اسلام کا مطالعہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیرن سیمی کو اسلام کے بارے میں مکمل علم ہے اور وہ دین اسلام کا با غورمطالعہ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جس طرح اسلام کے بارے میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ میرے لئے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، سب لوگ دعا کریں کہ جلد ڈیرن سیمی دائرہ اسلا

م میں داخل ہو جائیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا۔ جو پی ایس ایل کے لیے ایک یادگار میچ ثابت ہوا ۔۔۔۔