میں نے اپنی شادی منسوخ کردی اور شادی کا جوڑا انٹرنیٹ پر بیچ رہی ہوں کیونکہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 19:13 شام

لندن (نیوز ڈیسک)ایک نوجوان امریکی لڑکی نے اس وقت انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جب وہ اپنی شادی کا خوبصورت عروسی جوڑا انٹرنیٹ پر بیچنے کے لئے لے آئی، لیکن جب اس نے اپنے عجیب و غریب اقدام کی وجہ بتائی تو سن کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کیری ولکنسن، جو کہ سابقہ فوجی ہیں، نے اپنا عروسی جوڑا 100 پاﺅنڈ (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے اپنی پیشکش میں لکھا ”میں اسے کبھی استعمال ہی نہیں کرپائی کیونکہ میرے منگیتر نے میری ا

یک سہیلی کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لیا، جس کے بعد میں نے شادی منسوخ کر دی۔ اب میں اس کی یاد کا ہر ذرہ اپنی زندگی سے نکال دینا چاہتی ہوں۔“

ڈنفرملان کے علاقے سے تعلق رکھنے والی کیری کا کہنا ہے کہ اس کے منگیتر ڈیو ناٹمن نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے اس کی سہیلی کے ساتھ تعلق استوار کیا۔ اگرچہ ان کا عروسی جوڑا ابھی فروخت نہیں ہوا لیکن وہ اس سے ملنے والے رسپانس پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ڈیلی ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا ”میرے اشتہار پر بہت شاندار ردعمل آیا ہے۔ میرے ساتھ بہت سارے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا ہے ’آپ پریشان نہ ہوں۔‘ اور کچھ نے تو مجھے شادی کی پیشکش بھی کی ہے۔ مجھے بہت سے مردوں نے کہا ’ہم سب برے نہیں ہیں، بس کچھ مرد ذہنی بیمار ہوتے ہیں۔‘ اگرچہ میں کوئی بھی چیز آن لائن فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن مجھے لگا کہ اس عروسی جوڑے کو میں اپنی زندگی سے نکال دوں تو بہتر ہے ۔ میرا مقصد دیگر لڑکیوں کو بھی خبردار کرنا تھا تاکہ انہیں معلوم ہوجائے کہ کچھ مرد ایسے شیطان صفت بھی ہوتے ہیں