شراب حرام نہیں بلکہ ۔۔۔۔مشہور عالم دین نے ایسا فتویٰ جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 12:39 شام

قاہرہ(ویب ڈیسک) ایک مصری مفتی نے یہ کہہ کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ اگر نشہ نہ ہو تو شراب پینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

 ویب سائٹ ایجپشن سٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فتویٰ مصر کے مشہور مذہبی سکالر اور کونسل برائے اسلامی امور کے رکن شیخ خالد الگینڈی نے جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ”اگر ایک شخص شراب پیتا ہے اور اسے نشہ نہیں ہوتا تو یہ حرام نہیں ہے، جبکہ وہی شراب جب کوئی دوسرا شخص پیتا ہے جس پر نشہ طا

ری ہوجاتا ہے، تو یہ حرام ہے۔“ڈی ایم سی ٹی وی چینل پر ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے شیخ الگینڈی نے کہا کہ نشہ حرام، گناہ اور ممنوع ہے، اور کسی شخص کو اس وقت نشے میں تصور کیا جائے گا جب وہ ایک وادی کے پیندے اور سر کا فرق بتانے سے بھی معذور ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امام ابوحنیفہ کی بھی یہی رائے ہے کہ اگر پینے والے پر نشہ طاری نہ ہوتو شراب نوشی حرام نہیں ہے۔