دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر قید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 09:18 صبح

ریاض.(مانیٹرنگ).. محکمہ ٹریفک نے یہ انتباہ دیا ہے کہ جو حضرات ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں گے انہیں 24گھنٹے حوالات میں گزارنا ہونگے۔ الربیعان نے عاجل ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ اس سزا کا اعلان دوران ڈرائیونگ موبائل کے کثرت سے استعمال کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ الربیعان نے توجہ دلائی کہ تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار سے یہ بات یقین کے درجے تک پہنچ چکی ہے کہ مملکت میں بیشتر ٹریفک حادثات دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
iv>