افغانستان: امریکہ کے ڈرون حملے میں داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 16:30 شام

کابل(ویب ڈیسک)مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں شدت پسندگروپ داعش کے مزید 20ارکان ہلاک ہوگئے، جلال آباد میں ایک دھماکے میں 5افرادزخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق پہلا ڈرون حملہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں کیا گیا جس میں شدت پسند گروپ کے8ارکان ہلاک ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے نے دوسرا حملہ آچین ضلع میں کیا جس میں داعش کے 12ارکان ہلاک ہوگئے۔ایک روز قبل ان علاقوں میں ہونے والے حملوں میں داعش کے 34ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔