پاکستان میں امریکی خفیہ ایجنسی کے طیاروں کی انتہائی نیچی پروازیں عوام میں شدیدخوف و ہراس
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 27, 2017 | 05:50 صبح
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ رپورٹ)کرم ایجنسی کے علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پرواز سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کرم ایجنسی کے علاقوں لوئر کرم اور بگن میں امریکی ڈرون طیاروں نے نچلی درجے پر پرواز کی
جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرون طیارے کافی دیر تک علاقوں پر پروازیں کرتے رہے تاہم وہ بغیر کسی کارروائی کے واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے بہت عرصے بعد قبائلی علاقوں میں پروا ز کی ہے۔