دنیا بھر کے لیے خوشخبری: ڈرون طیاروں کا توڑ دریافت کر لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 08, 2017 | 07:47 صبح
پیرس (ویب ڈیسک) ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی جاسوسی اور فضائی حملوں سے بچنے کے لیے فرانسیسی فوج نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ عقابوں کو ایسی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے کہ وہ ممکنہ خطرات کو فضا ہی میں نشانہ بنا سکیں۔
جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق 2016ء کے وسط سے ڈارتانیاں نامی یہ عقاب فضا میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور انہیں ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔ موں دے مارساں ائر بیس پر ڈارتانیاں کے علاوہ ایتھوس، پارتھوس اور ارامس کو بھی اسی کام کیلیے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ان تمام عقابوں کو الیگزینڈرے دوماس کے تاریخی ناول ’دا تھری مسکٹیئرز‘ کے کرداروں کے نام دیے گئے ہیں۔ موں دے مارساں ائر بیس بوردو سے قریب 80 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔