رواں سال کی آخری پولیو مہم شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 11:03 صبح

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) کراچی میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی جو چھ روز تک جاری رہے گی۔ کراچی میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی کی 188 یونین کونسلز میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ روزہ مہم میں شہر بھر میں 15 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ورکرز سے تعاون کرتے ہوئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔