شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں انکے محافظ کے ملوث ہونے کا انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 13:35 شام

کراچی(مانیٹرنگ )شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں انکے محافظ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اے آر وائے نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہید ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے میں انکا محافظ کامران ملوث تھا ۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ محافظ کامران نے عمران عرف موٹا اور دلدار کو شہید پولیس انسپکٹر کے گھر کی ریکی کروائی۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران پولیس میں آنے سے پہلے کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ملزم کامران نے عمران موٹا کے ذریعے بخاری سے رابطہ کیا اور چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کا منصوبہ بنایا تاہم چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کے وقت کامران اور ا±س کا ساتھی مارا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری اسلم اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ کامران پر اعتماد کرتے تھے اور وہی ا±ن کے گھر پر ڈیوی دیتا تھا۔یاد رہے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم  تین سال قبل عیسیٰ نگری پر ہونے والے خود کش حملے میں جامِ شہادت نوش کرگئےتھے۔